چک امرو ریلوے سیکشن کی بندش سے مسافر پریشان

چک امرو( نامہ نگار)54 کلو میٹر طویل نارووال تا چک امرو ریلوے اسٹیشن ٹریک بند پڑا ہے۔ اسٹیشن بھوت بنگلے جبکہ ملازمین سفید ہاتھی بن گئے ۔ جہاں کبھی دن میں چھ سے سات ٹرینیں فراٹے بھرا کرتی تھیں ۔ 1999میں اس نفع بخش روڈ پر صرف ایک ٹرین کے سوا باقی ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ۔اس سیکشن پہ ٹرین کو بند ہوے 14 سال ہو گئے ۔گھر بیٹھے تنخواہیں ہڑپ کر چکا ہے۔ نارووال تا چک امروسیکشن پر واقع تمام سٹیشنوں پرقبضہ مافیا کا راج ہے چور عمارتوں کا قیمتی سامان اوراینٹیں تک اکھاڑ لے گئے ۔