پہلی ششماہی میں ملکی خسارہ دو ارب 36کروڑ ڈالر رہا

کراچی (سٹاف رپورٹر)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی جاری خسارہ اٹھارہ فیصد اضافے سے دو ارب چھتیس کروڑ ڈالر رہا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران ملکی تجارت ، خدمات اور آمدنی کا خسارہ تیرہ ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔ خسارے کے فنانسنگ کے لئے ترسیلات زر کے تقریبا نو ارب اور ایک ارب تراسی کروڑ سے کی گئی۔ تاہم ملکی وصولیوں اور ادائیگیوں کا توازن دو ارب ڈالر سے زائد خسارے میں رہا۔