پٹرول بحران کی وجہ سے ریلوے کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں : حکام

پٹرول بحران کی وجہ سے ریلوے  کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں : حکام

سرگودھا (آن لائن) جاری پٹرول بحران کی وجہ سے ریلوے کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے پاکستان ریلوے کے پاس اس وقت بھی ایک ہفتہ کا پٹرول کا ذخیرہ موجود ہے پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کی ملک کے طول و ارض پر چلنے والی تمام مسافر ٹرینیں اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہورہی ہیں ہر گاڑی کو اس کی مقدار کے مطابق ڈیزل کی فراہمی جاری ہے پاکستان ریلوے کے پاس اب بھی مختلف اسٹیشنوں اور بنائے گئے پمپس پر پٹرول کا ایک ہفتہ کا ذخیرہ موجود ہے۔