پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران 3 تاجروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران تین تاجروں کے کرین تلے آ کر جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات متعلقہ سرکاری محکموں کے ایما پر قائم ہوتی ہیں اور یہ محکمے ماہانہ بنیادوں پر بھتہ خوری کرتے ہیں، حکومت تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی تاجر کے جان و مال کو نقصان نہ پہنچے اور ان سرکاری اہلکاروں کیخلاف بھی ایکشن لے جو یہ تجاوزات قائم کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا انجمن تاجران تجاوزات کے خاتمے کے حق میں ہیں مگر متعلقہ تاجروں کو وقت ملنا چاہئے کہ وہ اپنا معاملہ سمیٹ سکیں۔