سونا مزید مہنگا، 48100 روپے تولہ ہو گیا

سونا مزید مہنگا، 48100 روپے تولہ ہو گیا

اسلام آباد( صباح نیوز)سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔دو روز میں سونا سات سو روپے تولہ مہنگا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق فی اونس سونا چھ ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار دوسو ستاون ڈالر کی سطح پر پہنچگیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں دوسو پچاس روپے کا اضافہ ہوا۔جس کے بعد قیمت اڑتالیس ہزار ایک سو روپے ہوگئی جبکہ دو دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سات سو روپے کا اضافہ ہوا۔دس گرام سونا دوسو چودہ روپے اضافے کے بعد اکتالیس ہزار دوسو اٹھائیس روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بیس روپے کمی سے چھ سو نوے روپے ہوگئی۔