حکومت پٹرولیم کی سپلائی بحال کرنے کیلئے اقدامات کرے: چیمبرفیڈریشن

 لاہور ( این این آئی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بحال کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے کیونکہ ان کی قلت سے نہ صرف صنعتی و تجارتی سر گرمیوں کو بری طرح نقصان ہو رہا ہے بلکہ عام لوگ بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب عوام اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی قلت سے دو چار ہے پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے،حکومت وقت نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کیرر وجہ سے صنعتیں پہلے ہی جزیٹر پر چل رہی ہے اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی وجہ سے ان کو نا قابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔