جرمنی میں عالمی تجارتی نمائش ’’ ہیم ٹیکسٹل‘‘ میں 220 پاکستانی برآمدی اداروں کی شرکت

جرمنی میں عالمی تجارتی نمائش ’’ ہیم ٹیکسٹل‘‘ میں 220 پاکستانی برآمدی اداروں کی شرکت

اسلام آباد (اے پی پی) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقدہ دنیا کی بڑی عالمی تجارتی نمائش ’’ ہیم ٹیکسٹل‘‘ میں 220 سے زائد پاکستانی برآمدی اداروں نے شرکت کی ہے اور عالمی تجارتی نمائش کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی مصنوعات کی نمائش کی ۔ نمائش میں شرکت کرنیوالے اداروں میں سے 48 نے پاکستان پویلین میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر انتظام شرکت کی  ۔ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں دنیا بھر سے تقریباً 2600اداروں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی  ۔ کاروباری برادری نے کہا ہے کہ نمائش میں شرکت سے پاکستان کو بڑے برآمدی آرڈرز ملیں گے جس سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ہیم ٹیکسٹل 14تا 17جنوری 2015ء تک جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوئی۔