بجلی کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے، مہنگائی بڑھے گی : افتخار بشیر

لاہور (نیوز رپورٹر) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن  چوہدری افتخار  بشیرسا بق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے ایک ماہ کے دوران بجلی کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے یونیورسل ابلی گیشن کے نام پر فی یونٹ68پیسے اضافہ مہنگائی کا سبب بنے گا ۔انہوںنے کہا کہ صنعتکار اور عوام پہلے ہی بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے سخت پریشانی کا شکار ہیں اب پھر پاور پلانٹ کو 235ارب روپے کی ادائیگی کیلئے بجلی کی قیمتوںمیںاضافہ کردیا گیا۔