ایس ای سی پی نے ٹیکس جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کی تصدیق کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)سکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ٹیکس جمع نہ کروانے والی کمپنیوں کی تصدیق کر دی۔ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے والی کمپنیوں کی فہرست کی جانچنے کے بعد معلومات ایف بی آر کو بھجوا دی گئیں۔7,444 کمپنیوں کی تصدیق مکمل کر لی ہے۔2308کمپنیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔