ادرک کے کاشتکار فصل کی برداشت بروقت مکمل کریں: ماہرین
راولپنڈی (این این آئی)ماہرین زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ادرک کی برداشت کسی یا کھرپے کی مدد سے کرنے اور گٹھلیوں کو زخمی ہونے سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادرک کے کاشتکار فصل کی برداشت بروقت مکمل کریں، دسمبرکے آخری ایام میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اورٹہنیاں نیچے گرپڑیں تو سمجھ لیناچاہئے کہ فصل برداشت کیلئے تیارہے اور اس کی برداشت میں تاخیر سے گریزکرناچاہئے۔ فصل کی برداشت کسی یاکھرپے کی مدد سے احتیاط سے کرنی چاہئے تاکہ گٹھلیاں زخمی نہ ہوں کیونکہ زخمی گٹھلیاں سٹوریج کے دوران بہت جلد خراب ہوجاتی ہیں جس سے منڈیوں میں اس کی اچھی قیمت نہیں ملتی اورکاشتکاروں وسبزی فروشوں کو بھاری مالی نقصان کا سامناکرناپڑتاہے۔