پینے کے صاف پانی پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا اہم ضرورت ہے: منشاء بٹ
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ نے بلدیاتی نمائندگان سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ صوبہ کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔ اس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جا رہاہے جس کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں۔