ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اوس0.24 فیصد تک کمی کی ریکارڈ
ادارہ شماریات کے مطابق آٹھ ہزار تک آمدن والے افراد کے لئے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ تین نو، بارہ ہزار تک آمدن والے افراد کے لئے صفر اعشاریہ تین دو اور اٹھارہ ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشاریہ دو نو فیصد کمی ہوئی ۔ اسی طرح پینتیس ہزار تک آمدن والے افراد کےلئے صفر اعشایہ دو پانچ اور اس سے زائد آمدن والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح میں کمی صفر اعشایہ ایک آٹھ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ادارہ شماریات کے مطابق چکن،چینی اور گڑ سمیت چودہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،ٹماٹر،آلو اور انڈوں سمیت سولہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ چاول،دودھ اور دہی سمیت تئیس اشیاء کی مستحکم رہیں۔