’’ 99فیصدتاجر8بجے دکانیں بند کرنے کو تیار ہیں‘‘
لاہور+فیروزوالا ( کامرس رپورٹر+ نامہ نگار)ہائی کورٹ نے دکانیں8بجے بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ سنا کر حکومت کے عوامی مفاد کے موقف کو درست قرار دے دیا ، دکانیں جلد بند ہونے سے سب سے زیادہ فائدہ غریب عوام اور ملک کی انڈسٹری کو ہو گا ، 2017 ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں اور سینئر وائس چیرمین خواجہ خاور رشید نے کہا کہ تاجروں کی99فیصد تعداد رات 8بجے دکانیں بند کرنے کے لئے تیار ہیں دریں اثناء لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ مارکیٹیں جلدبند کرنے کا فیصلہ تاجر برادری کی مشاورت کے بغیر ہرگز نہ کرے ۔ تاجر فورم شاہدرہ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین میاں خلیل الرحمان عبیر ، ڈاکٹر محمد امین ، ملک محمد ذکی ، میاں محمود احمد دیگر ارکان نے کہا کہ 8 بجے رات کانیں بند کرنے کا حکم سازش ہے کیونکہ گرمی کے موسم میں تو گاہک رات کے اوقات میں خریداری کے لئے نکلتا ہے ۔ شاہدرہ کی دکانیں 25 ہزار سے زاہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تاجر تنظیمیں 8بجے رات کو دکانیں بند کروانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔