لائیو سٹاک برآمدات متاثر ہوں گی، کوارنٹائن ریٹس میں اضافہ واپس لیا جائے:اعجاز ممتاز
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا کہ کوارنٹائن ریٹس میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔ بھارت میں کوارنٹائن کے کوئی چارجز نہیں جبکہ پاکستان میں یہ چارجز مزید بڑھا دئے گئے جس سے مسابقت کا عمل متاثر ہوگا۔