یو ایم ٹی سے بی ایس اکائونٹنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس کے 8مضا مین میں استثنیٰ حاصل ہوگا
لاہور( پ ر ) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہوراور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان( P ICA ) کے مابین معاہدے کے مطابق یوایم ٹی کے بی ایس اکائونٹنگ میں داخلہ لینے والے طلبہ کوP ICA کی طرف سے8 مضا مین میںسے استثنیٰ حاصل ہوگا۔اسی طرح ICAP کے طلبہ کو یو ایم ٹی کے بی ایس اکائونٹنگ پروگرام میں مضامین کی چھوٹ ملے گی۔ ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی اور دی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس کے صدر یعقوب ستار نے معاہد ے پردستخط کیے ۔