ڈاکٹر طلعت انور منصوبہ بندی کمشن میں مشیر مقرر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر طلعت انور کو منصوبہ بندی کمشن میں مائیکرو اکنامک اور مالیاتی پالیسی کے لئے مشیر مقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر طلعت انور نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ڈاکٹر طلعت انور نے برطانیہ سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ہے۔