شہریوں کو مفت بلڈ سکریننگ کی سہولت دینا حکومتی فریضہ ہے: سہیل لاشاری
لاہور (کامرس رپورٹر) ایسے خاندان جن میں ہیمو فیلیا یا خون کے بہنے والی دوسری بیماریاں پائی جاتی ہیں ان خاندانوں کو کزن میرج سے پرہیز کرنا چاہیے۔ تاکہ خون کی بیماری ہیمو فیلیا کو کنٹرول کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ایوان صنعت و تجارت اور سندس فائونڈیشن کے اشتراک سے ہیمو فیلیا کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں مقررین نے کیا۔ سہیل لاشاری نے کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کو بلڈ سکریننگ کی مفت سہولیات مہیا کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو ہیمو فیلیا کے مرض کے بارے میں آگاہی کے لئے سر کاری سطح پر ملک گیر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔