پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات میں تیزی آئی، پیٹر ہیورڈ

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات میں تیزی آئی، پیٹر ہیورڈ

لاہور ( سپیشل رپورٹر) آسڑیلیا کے پاکستان کے ہائی کمشنر پیٹر ہیورڈ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط معاشی اور ٹریڈ تعلقات ہیں۔ عوامی رابطے میں بھی تیزی آئی ہے اور 2011-12 میں پاکستان سے 2860 فیملیوں نے آسٹریلیا میں مستقل سکونت اختیار کی ہے اور اس وقت پاکستانیوں کی تعداد 17 ہزار ہو گئی ہے۔ 7400 پاکستانی اس وقت آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت 706 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔