مرکنٹائل ایکسچینج میں سوا 3 ارب سے زائد کا کاروبار، گندم مہنگی

مرکنٹائل ایکسچینج میں سوا 3 ارب سے زائد کا کاروبار، گندم مہنگی

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 12075 لاٹ کے سودے 3 ارب 25 کروڑ 52 لاکھ 83 ہزار 5 سو 24 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونے، چاول، پام آئل، چینی کی قیمتوں میں کمی جبکہ گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 88.15 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 23.308 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1380.1 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 44149 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 53211 روپے رہی۔