آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی پیداوار پر ٹیکس لگانے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی پیداوار پر ٹیکس لگانے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین علی حیدر نے کہا ہے کہ لیوی ٹیکس لگنے کی صورت میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا ۔اس وقت ایل پی جی کی قیمت ایک سو بیس روپے فی کلو گرام ہے جبکہ ٹیکس لگنے کے بعد اس کی قیمت ایک سو اکتیس روپے ہو جائے گی جو غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ ۔دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر گروپ کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی مقامی پیداوارپر ٹیکس کے نفاذ سے چند کمپنیوں کی جانب سے قائم اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا۔