محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی آخری چنائی کے بعد آف سیزن مینجمنٹ جاری کر دی
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی آخری چنائی کے بعد آف سیزن مینجمنٹ جاری کر دی ہے ۔آف سیزن مینجمنٹ کے اس سال بھی بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ اس مینجمنٹ سے نہ صرف کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ کپاس آلائشوں اور خطرناک کیڑوں سے محفوظ رہی ہے ۔ جس وجہ سے کسان کو کپاس کی اچھی قیمت مل رہی ہے ۔کپاس کی مجموعی پیداوارکا تقریباً 80 فیصد پنجاب میں ہوتا ہے۔کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کے حملہ کے پیش نظر موسم سرما کے دوران موثر حکمت عملی اپنا کر آئندہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔