چائلڈ لیبر کا مسئلہ بیرونی تجارت سے براہ راست جڑا ہے: طارق مصباح

لاہور(کامرس رپورٹر) چائلڈ لیبر صرف انسانی حقوق و اخلاقیات کے منافی اور ایک سماجی مسئلہ ہی نہیں بلکہ کسی بھی ملک کی بیرونی تجارت سے براہِ راست جڑا ہوا معاملہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی و صوبائی حکومتوں، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے لاہور چیمبر میں بچوں کی جبری مشقت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ چائلڈ لیبر کا مسئلہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ برآمدات سے بھی منسلک ہے۔