موبی لنک کا بڑے شہروں میں مفت 3G سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

لاہور (پ ر) موبی لنک نے 8 بڑے شہروں میں مفت 3G سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس کا مقصد صارفین کی جانب سے گزشتہ 20 برسوں  کے دوران موبی لنک پر ظاہر کئے جانیوالے اعتماد کا شکریہ ادا کرنا ہے موبی لنک نے پورے پاکستان میں 8 بڑے شہروں میں رواں اپریل سے 3G سروسز کا آغاز کیا اور یہ خدمات تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز کی جانچ  کیلئے اولین  موقع فراہم کرنے کیلئے جاری رہیں گے ۔