مرکنٹائل ایکسچینج میں2 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

لاہور( کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 11042 لاٹ کے سودے 2 ارب92 کروڑ 40 لاکھ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈکس 3030 پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب61کروڑ70لاکھ روپے رہی ۔