ماہ رمضان میں معیاری آٹا سبسڈایزڈ ریٹ پر دستیاب ہو گا: بلال یاسین

ماہ رمضان میں معیاری آٹا سبسڈایزڈ ریٹ پر دستیاب ہو گا: بلال یاسین

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں عوام کے لئے رمضان بازاروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا معیاری ، وزن میں پورا اور سبسڈائزڈ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہو گا - یہ بات انہوںنے اپنے دفتر میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں محمد ریاض ، سابقہ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن لیاقت علی خان ،عاصم رضا احمد ، طاہر حنیف خان سے ملاقات میں بتائی- اس موقع پر سیکرٹری خوراک پنجاب محمد اسلم کمبوہ بھی موجود تھے- ملاقات میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاںمحمد ریاض نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ وہ عوام کی خدمت میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں - اس با برکت ماہ میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو 20 کلو آٹے کا تھیلا معیاری ، وزن میں پورا اور سبسڈائزڈ نرخوں میں وافرمقدار میں مہیا کریں گے -