لیسکو ملازمین کمپنی کا اثاثہ، ہر مشکل میں ساتھ دیں گے: رائو ضمیر

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسررائو ضمیرنے کہاکہ لیسکوملازمین کمپنی  کا اثاثہ ہیں  اورکمپنی ہرمشکل وقت میں اپنے ملازمین کے ساتھ ہے۔یہ بات انہوں نے لیسکو ہیڈکوارٹرمیں دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ میںاُن کی تعلیمی قابلیت کے مطابق بھرتی نامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔