غیر معیاری گوشت کی فروخت، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر8 دکانداروں کو جرمانے

غیر معیاری گوشت کی فروخت، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر8 دکانداروں کو جرمانے

لاہور (پ ر)چودھری محمد ارشد جٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک کی ہدایت پر  عبدالمجید ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر (زراعت) کی زیر نگرانی ڈاکٹر ریاض احمد کنٹرول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  لوہیانوالہ اور راہوالی گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سے مہنگے داموں مرغی، بڑا اور چھوٹا گوشت فروخت کرنے والے اورریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالے8 دکانداروں ابوبکر، رضوان صفدر، رم، محمد عاصم، اعجاز، محمد فیصل اور ادریس کو 35 ہزار روپے جرمانہ کیا۔