عوام کے معاشی مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے: مجتبیٰ شجاع

عوام کے معاشی مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے: مجتبیٰ شجاع

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب حکو مت   شہریوں کے معاشی مسائل کے حل کر نے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کر نا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبا ئی وزیر برائے فنانس ایکسائز  اینڈ ٹیکسیشن مجتبی شجاع الرحمن نے مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے عہدیداران سے  ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر  مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمدعلی میاں، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید ، زبیر احمد اور دیگر بھی مو جو د تھے۔مجتبیٰ شجاع الر حمن نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں مزید ٹیکسوں کا بو جھ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ حکومت ریلیف دینے کیلئے تمام ممکنہ اقداما ت کر ے گی ۔ رمضان پیکج کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یو ٹیلٹی سٹور ز کھانے پینے کی ہزار سے زائد اشیا ء کی قیمتیں کم کی جا رہی ہیں ۔ اجلاس سے مسلم لیگ ن ٹریڈر ز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں ، سینئر نا ئب صدر خواجہ خاور رشید نے بھی خطاب کیا۔خواجہ خاور رشید نے کہا  کہ صوبائی حکومت کو پانی اور صحت کے منصوبو ں کیلئے وافر بجٹ مختص کرنا چاہئے ۔