صنعتی پیداواری عمل متاثر، متعدد ممالک نے پاکستانی کارخانوں کو بلیک لسٹ کردیا، سرفراز صدیقی

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر سرفراز احمد صدیقی ،نائب صدر حمان الحق نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انڈسٹریل پروڈکشن کا عمل اس قدر متاثر ہو چکا ہے کہ ایکسپورٹ آرڈر مکمل نہ کرنے پر متعدد ممالک نے پاکستانی کارخانوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے ۔اس پر ستم ضریفی کی بات یہ ہے کہ بھارت   نے اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بی سی کیٹگری کا مال پاکستان میں بھیجنا شروع کر دیا ہے جوکہ پاکستانی انڈسٹری کیلئے تباہی کا سبب بنے گی ۔ پاکستانی مصنوعات کی پوری دنیا میں اپنی ایک الگ پہنچان ہے ۔اگر توانائی کے بحران پرجلد قابو نہ پایا گیا تو خدشہ ہے کہ پاکستانی مصنوعات اپنی اہمیت کھودے گی۔