سٹاک مارکیٹوں میں مندا، سرمایہ کاری میں43 ارب سے زائد کمی، کے ایس ای 100 انڈیکس 79 پوائنٹس گھٹ گیا

سٹاک مارکیٹوں میں مندا، سرمایہ کاری میں43  ارب سے زائد کمی، کے ایس ای 100  انڈیکس 79 پوائنٹس گھٹ گیا

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 79.82 پوائنٹس کی کمی سے 29651.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات  کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 79.82 پوائنٹس کی کمی سے 29651.04 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 28.80 پوائنٹس کی مندی سے 20377.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 86 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 229 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 31 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 12 کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 30 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 38 کروڑ 1 لاکھ 61 ہزار 290 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپٹل 70 کھرب 54 ارب 12 کروڑ 45 لاکھ 93 ہزار 546 روپے سے کم ہو کر 70 کھرب 11 ارب 79 کروڑ 69 لاکھ 44 ہزار 580 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 22 لاکھ 78 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز مندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 83 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 13 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 20 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ50 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 58.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5813.61 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 12 لاکھ 55 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔