سونا550 روپے تولہ مہنگا

سونا550 روپے تولہ مہنگا

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ پیر کو سونا تیزابی فی 10 گرام اور فی تولہ کی بھائو میں بالترتیب 472 روپے اور 550 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام گذشتہ کاروباری روز کی قیمت 41 ہزار 142 روپے سے بڑھ کر 41 ہزار 614 روپے اور فی تولہ کے بھائو 48 ہزار روپے سے بڑھ کر 48 ہزار 550 روپے ہوگئی۔