دس ماہ میں خوردنی تیل کا درآمدی بل ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

دس ماہ میں خوردنی تیل کا درآمدی بل  ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد (ثناء نیوز) ملکی زرمبادلہ کا ایک بڑا حصہ کھانے پینے کی اشیا کی درآمد پر خرچ ہوتا ہے، دس ماہ کے دوران خوردنی تیل کا درآمدی بل ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔پاکستان سویا بین آئل اور پام آئل کا بڑا درآمدکنندہ ہے، گذشتہ مالی سال دس ماہ میں ایک ارب ستر کروڑ ڈالر اور مالی سال دوہزار بارہ میں دو ارب ڈالر سے زائد کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا، ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ملک میں خوردنی تیل کی کافی طلب ہے، تاہم بتدریج اس کی درآمد میں کمی دیکھی جارہی ہے، رواں مالی جولائی سے اپریل تک سویا بین اور پام آئل کی درآمد میں تین فیصد کمی ہوئی، ایک ارب ستاون کروڑ ڈالر کا پام آئل اور سات کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کا سویا بین آئل درآمد کیا گیا۔