آل پاکستان انجمن تاجران کا فوج سے یکجہتی کیلئے کیمپ: پوری قوم ساتھ ہے: خالد پرویز

لاہور( پ ر) صدرآل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن’’ ضرب عضب‘‘ کا خیر مقدم کیا ہے۔ وہ  اردو بازار میں افواج پاکستان کے ساتھ تاجر برادری کے اظہار یکجہتی کیلئے لگائے گئے کیمپ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلا ف  اور قیام امن کیلئے جو اقدام کیا ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے۔