کراچی سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ بھر تیزی‘ سرمایہ کاری میں ساڑھے 82 ارب سے زائد اضافہ

کراچی سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ بھر تیزی‘ سرمایہ کاری میں ساڑھے 82 ارب سے زائد اضافہ

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تیزی کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 319.28پوائنٹس اضافے سے 17797.22 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کے منافع میں توقع سے زائد اضافے‘ آئندہ ہفتے کاروباری حجم بڑھنے کا امکان‘ خریداروں کی دلچسپی اورہفتے کے دوران کاروباری حجم میں 35ارب حصص کے سودوں میں نمایاں لین دین ریکارڈ ہونے کے باعث ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 319.28پوائنٹس اضافے پر17797.22 پرآگیا اس طرح ہفتے کے دوران سرمایہ کاری میں 82ارب 55کروڑ 35لاکھ 56ہزار956روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر44کھرب61 ارب13کروڑ 50لاکھ 50ہزار487 روپے تجاوز کرگئی ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں ایک ارب 35کروڑ 18لاکھ 3ہزار690حصص کے سودوں میں نمایاں لین دین ریکارڈ رہا ہفتے کے دوران مارکیٹ میں پورے ہفتے تیزی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا۔