مرکنٹائل ایکسچینج کا ہفتہ، سونا اور چاندی کی قیمت میں کمی

مرکنٹائل ایکسچینج کا ہفتہ، سونا اور چاندی کی قیمت میں کمی

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے سونے، چاندی اور خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 63 ہزار ایک سو 33 روپے سے کم ہو کر 62 ہزار 3 سو 86 روپے، 10 گرام سونے کی قیمت 53692 روپے سے کم ہو کر 51906 ، ایک اونس سونے کی قمت 1650.1 ڈالر سے کم ہو کر 1626.8 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 31.033 ڈالر سے کم ہو کر 30.237 ڈالر اور ایک بیرل خام تیل کی قیمت 96.98 ڈالر سے کم ہو کر 96.86 ڈالر پر بند ہوئی۔