محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس 6 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس 6 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

 لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے دوران روڈ سیکٹر کی ڈویلپمنٹ سکیم ©©" بہاولپور بائی پاس سے لیکر چونگی نمبر 9 ملتان لمبائی 5.21 کلومیٹر سٹرک کی کشادگی و بہتری( دوسری ترمیم) کی منظوری دے دی ۔ یہ منظوری گزشتہ روز صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اجلاس میں دی گئی جس میں اس سکیم کے علاوہ مزید5 ترقیاتی سکیموں کی مظوری دی گئی جن کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 8ارب 21 کروڑ 9 لاکھ 24 ہزار روپے ہے ۔