سی این جی کیلئے گاڑیوں کی قطاریں، لوگ گھنٹوں خوار ہوتے رہے

سی این جی کیلئے گاڑیوں کی قطاریں، لوگ گھنٹوں خوار ہوتے رہے

لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور میں سی این جی گیس کے حصول کے لیے رات گئے تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ لوگ گھنٹوں انتظار میں رہے، گیس 2 روز کھلی رہنے کے بعد آج صبح 6 بجے بند ہو گئی جس کے باعث گزشتہ رات بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر رات بھر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ لوگوں نے کہا کہ حکومت سی این جی کے حصول میں ٹینشن سے نجات دلائے۔