ایک ہفتہ کے دوران 8 سبزیوں، 6 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ہفتہ کے دوران 8 سبزیوں، 6 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں 7دنوں کے دوران پرچون سطح پر 8سبزیوں ،6پھلوں اوربرائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک کلو ادرک تھائی لینڈ کی قیمت5روپے اضافے سے 79روپے ،بند گوبھی ایک روپے اضافے سے 19روپے،گھیا کدو 2روپے اضافے سے36روپے،مٹر 5روپے اضافے سے 29روپے،سبز مرچ10روپے اضافے سے 49روپے،لیموں4روپے اضافے سے 34روپے،شلجم ایک روپے اضافے سے 7روپے اورایک کلو مولی کی قیمت ایک روپے اضافے سے 7روپے ہوگئی ہے۔ ایک کلو سیب امری کی قیمت 2روپے اضافے سے 46روپے ،انار بدانہ کی قیمت 10روپے اضافے سے 184روپے،امرود 5روپے اضافے سے 39روپے،مالٹا درجن کی قیمت 6روپے اضافے سے 54روپے،ایک کلو گنڈیریاں4روپے اضافے سے34 روپے ،ایک کلو اسٹابری کی قیمت 20روپے اضافے سے 174روپے ہو گئی۔اسی طرح ایک کلو برائلر مرغی کا ریٹ 7روپے اضافہ سے 177روپے سے بڑھ کر 184روپے تک پہنچ گیا۔