پاک بھارت تجارت چند سال میں 10ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی: کرن ووہرا

اسلام آباد (اے پی پی)کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے وفد کے سربراہ کرن ووہرانے کہا کہ پاک بھارت دو طرفہ تجارت آئندہ چند سال کے دوران 10ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ پاکستانی تاجروں ، صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کی براہ راست اور تیسرے ملک کی وساطت سے کی جانے والی تجارت کا موجودہ حجم 5ارب ڈالر کے قریب ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کی جانے والی باضابطہ تجارت 2ارب ڈالر ہے ۔ جو استعداد سے بہت کم ہے ۔ دونوں ممالک کے تاجر سنگاپور ، دبئی اور دیگر ممالک کے توسط سے بہت زیادہ تجارت کر رہے ہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست تجارت پر عائد پابندیوں کے باعث وہ ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔