ٹاون شپ میں نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی چیز کھانے سے نوجوان ہلاک

لاہور (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے نوجوان کوزہرےلی چےز کھلاکر کر ہلاک کر دےا۔ تفصیلات کے مطابق ٹاﺅن شپ کے علاقہ مےں کھوکھر چوک کے قرےب نوجوان سڑک کنارے بے ہوشی کی حالت مےں پڑا ہوا تھا جبکہ نوجوان کے منہ سے جھاگ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دےا گیا جہاں وہ دم توڑ گےا۔ پولےس نے شناخت نہ ہونے پر نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی۔ پولےس کی مختلف پہلوﺅں پر تفتےش جاری ہے کہ نوجوان کو زہر دے کر قتل کےا گےا ہے ےا پھر نوسربازوں نے اسے نشہ آور چےز کھلا کر ہلاک کےا۔