مقدمہ بازی کی رنجش پر تین افراد پر تشدد، ایک کو گولی مار دی

پاکپتن (نامہ نگار) مقدمہ بازی کی رنجش پر دس افراد نے خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گاﺅں جوڑا کے رہائشی قربان کے گھر نیاز وغیرہ نے گھس کر اس کے والد یسین، ہدایت اللہ اور صدیقہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کرنے کے بعد یسین کے پاﺅں پر گولی مار دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔