لاہور: چھٹی کے روز بھی سی این جی سٹیشنوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں، عوام پریشان

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت، سوئی ناردرن گیس حکام کے بروقت اقدامات نہ ہونے سے سی این جی کی 3روزہ بندش کے پیش نظر اتوار کو دوپہر کے وقت بھی شہری لمبی لائنوں میں کھڑے ہو گئے۔ اس صورت حال میں لاہور کے سبھی سی این جی اسٹیشن پر میلوں لمبی لائنیں نظر آئیں۔ ایک ایک صارف کو سی این جی کے حصول کے لئے 5، 5گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔ متعدد پمپس پر صارفین کی تکرار بھی ہوتی رہی۔