لاہور اور ریجن ٹو کے دیگر شہروں میں سی این جی اسٹیشن صبح چھ بجے سے تین دن کے لئے بند کردیئے گئے۔

لاہور اور ریجن ٹو کے دیگر شہروں میں سی این جی اسٹیشن صبح چھ بجے سے تین دن کے لئے بند کردیئے گئے۔

اوگرا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ریجن ٹو میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی تین دن کے لئے بند کر دی گئی ہے جو اب جمعرات کی صبح بحال ہوگی ، گیس بندش سے قبل آخری روز فلنگ اسٹیشن پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ شہری رات بھر اپنی گاڑیوں کی فلنگ کے لئے انتظار کرتے رہے جبکہ دوسری جانب سی این جی مافیا سرگرم رہا اور شہر کے متعدد سی این جی اسٹیشن بغیر کسی وجہ کے بند رہے