فیصل آباد کی صنعتیں آج دسویں روز بھی گیس سے محروم، گیس کی بندش کے خلاف صنعتکار اور مزدور سراپا احتجاج ہیں۔

فیصل آباد کی صنعتیں آج دسویں روز بھی گیس سے محروم، گیس کی بندش کے خلاف صنعتکار اور مزدور سراپا احتجاج ہیں۔

محکمہ سوئی گیس کی جانب سے فیصل آباد کی صنعتوں کو آج دسویں روز بھی گیس کی سپلائی بند ہے جس سے صنعتکار اور مزدور دونوں ہی پریشان ہیں۔ گیس کی بندش سے سائیزنگ، ڈائنگ اور پرنٹنگ کے اداروں میں پیداواری عمل تعطل کا شکار ہے۔ نقصان ہونے کے باعث مالکان نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا ہے جس سے بیروزگاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں اور وہ فاقوں پر مجبور ہیں۔ گیس بندش کے خلاف صنعتکاروں اور مزدوروں نے آج سوئی گیس کے دفتر کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔