بیٹے کو مارنے سے منع کرنے پر 17 افراد کا میاں بیوی پر تشدد

پاکپتن (نامہ نگار) بیٹے کو مارنے سے منع کرنے پر 17 افراد نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گاﺅں 60/d کے رہائشی منظور احمد کے بیٹے کو عبدالرحمان وغیرہ مار پیٹ رہے تھے جنکو منظور نے منع کیا تو ملزمان نے مشتعل ہو کر منظور کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا چھڑوانے کی کوشش کرنے پر ملزمان نے اس کی بیوی کو بھی تشدد کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔