برآمدات کو 3ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے: ٹینرز ایسوسی ایشن

برآمدات کو 3ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے: ٹینرز ایسوسی ایشن

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین آغا سیدین نے کہا کہ شعبہ سے وابستہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے پالیسی مرتب کر کے برآمدات کو 3ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمڑے کی صنعتوں کی برآمدات کا موجودہ حجم 1.048ارب ڈالرہے جو خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سے کم ہے ۔