بجلی اور گیس کے بحران نے معیشت تباہ کر دی:ملک اسلم

لاہور (پ ر) بجلی اور گیس کے بحران نے معیشت تباہ کر دی، کاروباری برادری ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن اندرون شہر کے رہنما ملک اسلم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی بے لوث اور بے داغ قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا تاجر برادری محب وطن قیادت کو کامیاب کرائے۔