ارزاں نرخوں پر معیاری ادویات کی فراہمی جاری رکھیں گے: خواجہ شاہ زیب

لاہور (پ ر) ”فارما ہیلتھ“ نے ایسوسی ایشن آف ڈرماٹالوجسٹ کی سالانہ کانفرنس کے شرکاءکے اعزاز میں گزشتہ روز خصوصی تقریب کا اہتمام حضوری باغ بالمقابل بادشاہی مسجد میں کیا جس میں ایم این اے پرویز ملک، ایم این اے ملک ریاض، مشیر وزیراعلیٰ و سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں، نائب صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاہ، خواجہ محمد اکرم، خواجہ شاہ زیب اکرم، خواجہ جہانزیب اکرم، پروفیسر ڈاکٹر عاطف کاظمی، بریگیڈئر ڈاکٹر ظفر شیخ، ڈاکٹر نسیمہ کپاڈیا، ڈاکٹر طارق سعید، فواد بشیر، عاصم شہزاد ملک اور دیگر میڈیکل کنسلٹنٹس کی کثیر تعداد نے شرک کی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر فارما ہیلتھ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ خواجہ شاہ زیب اکرم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فارما ہیلتھ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ عوام کیلئے معیاری اور جدید ادویات ارزاں نرخوں پر فراہم کرتی رہے گی۔ کانفرنس کے آرگنائزنگ چیئرمین پروفیسر اعظم بخاری نے پی اے ڈی کانفرنس میں ہونے والی مختلف جدید کاوشوں کو سراہا اور اپنی انتظامی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا فارما ہیلتھ کی جانب سے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان مہمانان خصوصی اور ملکی و غیر ملکی وفود کے اعزاز میں سرٹیفکیٹ اور تعریفی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر پروفیسر طاہر سعید ہارون کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ پروفیسر عاطف حسنین کاظمی کو اعزازی شیلڈ دی گئی۔