اتوار بازاروں میں ناقص اشیاءکی فروخت پر 5 سٹال منسوخ

اتوار بازاروں میں ناقص اشیاءکی فروخت پر 5 سٹال منسوخ

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہورنورالامین مینگل کی ہداےت پر ڈسٹرکٹ آفےسر مانیٹرنگ امین اکبر چوپڑا نے اپنی ٹےم کے ہمراہ شالیمار، اسلام پورہ، گلشن راوی، شیرا کوٹ، جوہر ٹاﺅن اور ماڈل ٹاﺅن اتوار بازاروں کا دورہ کیا۔ ناقص اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 5 سٹالز منسوخ کر دیئے جبکہ 13دکانداروں کے چالان کر کے 14000روپے جرمانہ عائد کیا۔ علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل کی ہداےت پر فوڈ انسپکٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹاﺅن ، علامہ اقبال ٹاﺅن ، غازی آباد، اسلام پورہ، شالیمار اتوار بازاروں کا دورہ کیا اور غےر معیار اشیاءفروخت کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے پر 14دکانداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔