اتوار بازاروں سے کئی سبزیاں غائب، قیمتوں میں ملا جلا رجحان

اتوار بازاروں سے کئی سبزیاں غائب، قیمتوں میں ملا جلا رجحان

لاہور (خبر نگار) اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ البتہ کئی سبزیاں اتوار بازاروں میں دستیاب نہیں تھیں۔ خصوصاً وہ سبزیاں جن کی قیمت بازار سے کم تھی۔ بالکل دستیاب نہیں تھیں۔ سبز مرچ، گوبھی، شلجم اتوار بازاروں میں موجود نہیں تھے۔ گوبھی جو گزشتہ ہفتے 34 روپے کلو فروخت ہوتی اتوار بازاروں میں اس کی قیمت 12 روپے کلو مقرر کی گئی۔ سبز مرچ کی قیمت 30 روپے کلو مقرر کی گئی۔ شلجم کی قیمت 5 روپے کلو مقرر کی گئی تھی۔ اتوار بازار سے غائب تھے۔ دیگر سبزیوں میں ادرک چائنہ 10 روپے اضافے سے 75 روپے، لہسن چائنہ 10 روپے اضافہ سے 130 روپے، ٹماٹر 10روپے کی کمی سے 30 روپے، کھیرا 5 روپے کے اضافہ سے 55 روپے کلو، ٹینڈیاں 15 ر وپے اضافہ سے 45 روپے، مٹر 5 روپے اضافہ سے 65 روپے کلو، شملہ مرچ 5 روپے اضافہ سے 55روپے کلو اور میتھی 5 روپے کلو اضافے سے 25 روپے کلو فروخت ہوئی۔ جب کہ آلو22، پیاز 4 روپے کلو کمی سے 18 روپے، گاجر 18 روپے، ساگ 28 روپے، لیموں 30 روپے، گھیا کدو 35 روپے کلو، بینگن 14 روپے، پالک 24 روپے کلو فروخت ہوئی۔ سیب امری 35 روپے، سیب سفید 35 روپے، سیب گولڈن 30 روپے، پہاڑی 95 روپے، انار قندھاری 140، انگور ایرانی 180، کھجور 130، امردو 45 روپے کلو، مسمی 75 روپے، مالٹا 34 روپے، ماگٹا تگری 60 روپے، کینو 28 روپے، فروٹر 55 روپے اور کیلا 50 روپے درجن فروخت ہوا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے اتوار بازاروں کے دورے کے دوران کہا ہے کہ اتوار بازار شہریوں کی سہولیات کے لئے قائم کئے گئے اورشہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔